ایسے فیصلے میری جدوجہد کو نہیں روک سکتے: نواز شریف

ایسے فیصلے میری جدوجہد کو نہیں روک سکتے: نواز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سزاسرکاری خزانے میں لوٹ مارکرنے پرنہیں دی گئی، سزا کسی کرپشن پرنہیں دی گئی، یہ سزا پاکستان کی تاریخ کا 70سال کا رخ موڑنے پردی گئی ہے۔

 لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےنوازشریف نے کہا کہ مقدمہ دو سال سپریم کورٹ اوراحتساب عدالت میں چلا، استغاثہ کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔  متعدد بار مجھے ملک چھوڑ کر لندن جانے کا کہا گیا، مجھے کہا گیا آپ پاکستان نہ آئیں ،اہلیہ کا علاج کرائیں، اس سازش میں شریک افراد کون ہیں؟ یہ لوگ جان لیں کہ وقت بدل چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے  انتخابی امیدوارنااہل کرائے جاتے ہیں، پارٹی کے انتخابی نشان سے محروم کرایا جاتا ہے، گم نام شخص کوسینیٹ کا چیئرمین بنایا جاتا ہے،  سیاسی اوربعض مذہبی جماعتوں سے دھرنے کرائے جاتے ہیں،  ممبران کی وفاداریاں بندوق کی نوک پرتبدیل کرائی جاتی ہے۔

 واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد فیصلہ سنا دیا ‘مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو 10 سال مریم نواز کو 7 سال قید‘ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی.  عدالت میں غلط دستاویزات پیش کرنے پر مریم نواز شریف کو مزید ایک سال کی سزا ‘مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو 8 ملین پاﺅنڈ ‘ مریم نواز کو 2 ملین پاﺅنڈ جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی‘لندن پراپرٹیز بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم ‘ مریم نواز 2018ءکے عام انتخابات کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کو 10 اور مریم کو 7 سال قید کی سزا
   

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ سزا بہت چھوٹی ہے ،70 سال سے سرگرم نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا کم ہے.جمعہ کے روز ایوان فیلڈ ریفرنس کے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ بہت بلند ہوا ہے ،نواز شریف ڈرے نہیں، جھکے نہیں بلکہ اپنی ذاتی زندگی کو پاکستان پر ترجیح دی، پاکستانی عوام آج بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں انشاءاللہ جیت عوام کی ہی ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے نواز شریف ،مریم نوا ز کیپٹن صفدر کیخلاف فیصلے کو مسترد کر دیا
   

مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں شہباز شریف نے احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد سابق وزیر اعظم کو داماد اور بیٹی سمیت سزا کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) احتساب عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے.  یہ فیصلہ ایسا ہے جسے تاریخ میں سیاہ فیصلے کے طور پر یاد رکھا جائے گا‘  یہ کیس پہلے عدالت عظمیٰ میں 3 ججوں نے سنا پھر نیچے عدالت کو بھیج دیا‘ پورے کیس میں کوئی ٹھوس دستاویزات پیش نہیں کی گئی‘  نام پانامہ میں نہیں ہے‘ نہ کوئی ثبوت پیش کئے گئے‘ اس لئے ان کی آف شور کمپنی کے حوالے سے بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا پھر بھی یہ فیصلہ آنا نا مناسب ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں