’نمستے انگلینڈ‘ میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آواز

’نمستے انگلینڈ‘ میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آواز
کیپشن: image by facebook

لندن:پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم صرف اپنے ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں، جن کی گلوکاری بولی وڈ میں بھی بےحد پسند کی جاتی ہے۔

 اب یہ دونوں نامور گلوکار بولی وڈ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ میں گانے گائیں گے ، میوزک کمپوزر منن شاہ کا کہنا تھا کہ ’عاطف اسلم ہمیشہ سے میرے پسندیدہ گلوکار رہے ہیں جنہوں نے کئی رومانوی گانے گائے، تیرے لیے گانے کی پہلی پسند بھی عاطف اسلم ہی تھے۔

جاوید صاحب نے اس گانے کو خوبصورت انداز میں تحریر کیا اور یہ میرا پسندیدہ گانا ہے ، ’تیرے لیے‘ گانے کی ویڈیو کی شوٹنگ لندن میں کی گئی۔

مزید پڑھیئے:'کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر' پاکستان کی مدھر آوازوں کی تلاش میں مصروف
 
 فلم میں راحت فتح علی خان کی جانب سے گائے گئے گانے پر منن نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ گانا تو میری میں تیرا راحت صاحب نے گایا، میں ہمیشہ سے ان کی آواز کا مداح رہا ہوں۔

تو میری میں تیرا‘ گانے کی شوٹنگ اس وقت دبئی میں جاری ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے راحت صاحب کے گانے کے ساتھ کچھ الگ اسٹائل اپنایا ہے جس کا انہوں نے بھی پہلی بار تجربہ کیا، وہ بھی کچھ نیا گانے کے لیے کافی پرجوش تھے۔