فیفا ورلڈ کپ 2018: فرانس نے یوروگوائے کی چھٹی کر دی، سیمی فائنل میں رسائی

فیفا ورلڈ کپ 2018: فرانس نے یوروگوائے کی چھٹی کر دی، سیمی فائنل میں رسائی
کیپشن: image by facebook

ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں یورپ نے جنوبی امریکا پر اپنی برتری ثابت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آج عالمی مقابلے میں سابق عالمی چیمپین فرانس اور پانچ عشروں قبل عالمی کپ اٹھانے والی یوروگوائے مدمقابل آئیں۔یاد رہے کہ فرانس ارجنٹینا، جب کہ یوروگوائے پرتگال کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچی تھیں، فرانس گریزمین، جب کہ یوروگوائے کا انحصار سواریز پر تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:روس میں ہونے والے ورلڈ کپ فٹبال 2018میں بننے والے ریکارڈز
 
  
پہلے ہاف میں مقابلہ برابر رہا، مگر دوسرے ہاف میں فرانس کی ٹیم غالب آگئی، ریفیل ویران نے گول داغ کرفرانس کو برتری دلا دی۔

یوروگوائے نے کھیل میں واپسی کی کوشش کی مگر گریزمین کی ایک سیدھی شاٹ کو روکنے میں یوروگوائے کے گول کیپر کی ناکامی کا خمیازہ ایک اور گول کی صورت نکالا۔

نوئے منٹ کے اختتام پر فرانس فاتح ٹھہرا۔ اب فرانس کا مقابلہ برازیل اور بیلجیم کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔