سابق کپتان شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا

سابق کپتان شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

لندن :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی ٹیم شکست دےدی ، ایونٹ میں پاکستان کا یہ آخری میچ تھا ، پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دینے کے باوجود ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ سابق قائد نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا کہا تھا ،آج ون ڈے کیرئیر کو خیر آباد کہہ دیا ۔افسردہ بھی ہوں لیکن کیرئیر سے مطمئن بھی ہوں۔ 

شعیب ملک نے کپتانی کے حوالے سے پی سی بی کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جوبھی کپتان ہو چاہے سرفراز ہی کیوں نہ ہو کم از کم دو سال کیلئے مقرر کیا جائے تاکہ بہتر کارکردگی اور کپتان کو اپنا وقت معلوم ہو ۔

سابق قائد نے کہا کہ اب میرا فوکس اب ٹی ٹوینٹی پر ہو گا ، یہ ایک بڑاپلیٹ فارم تھاہرفارمنس اہمیت رکھتی ہے،میں مجموعی طور پر مطمئن ہوں، ٹی ٹوینٹی میں میری پرفارمنس سب کےسامنےہے، جب سےپاکستان ٹیم نمبرون بنی ہے،  ورلڈ ٹی ٹوینٹی کپ کھیلوں گا جو اگلے سال ہو گا، افسوس ورلڈ کپ نہ جیت سکے ، چیمپینز ٹرافی کی جیت یادگار لمحہ ہے۔

 

شعیب ملک نے کہا کہ جب مجھے لگا کہ میرا فوکس نہیں ہے تو میں خود کرکٹ چھوڑ دوں گا، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں دیکھوں گا کہ آگے کھیل سکتا ہوں یا نہیں ، دو میچز کی پرفارمنس سے کسی کے بارے میں رائے نہیں بنانی چاہیے، پرفارمنس اچھی نہ ہو رہی ہو تو تبدیل کرنےمیں کوئی حرج نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ مجھے تبدیل کیا گیا اس کے بعد جیت بھی ملی، مجھے کوئی شکوہ نہیں کہ سینیرکھلاڑی کوباہر بٹھایا گیا نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے ۔ ون ڈے ریکنکنگ میں 6نمبر پر ہیں اس کے باوجود  ٹاپ ٹیموں کا مقابلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف اکتوبر 1999ءمیں ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے آل راﺅنڈر نے 287 میچز میں 34.55 کی اوسط سے 7534 رنز بنائے۔ انہوں نے 9 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں بھی سکور کیں۔