اپوزیشن جماعتوں کا 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

اپوزیشن جماعتوں کا 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کا 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان ، 9جولائی کو سنجرانی کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ 25جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا جبکہ 9جولائی کو سنجرانی کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی ۔حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس میں بننے والی رہبر کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا .

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے فیصلے کی توثیق کی گئی اور یہ طے پایا کہ گیارہ جولائی کو نئے چیئرمین سینیٹ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں حزب اختلاف کے ممبران نے خیبر پختونخوا میں حال ہی میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن پر فوج کی تعیناتی کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط بھیجا ہے ۔