اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد:ہائی کورٹ نے ججز کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ہائی کورٹ میں گرمیوں کے 2 ماہ کی تعطیات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججوں کی چھٹیوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ میں گرمیوں کی 2 ماہ کی تعطیلات ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ 8 سے 30 جولائی تک چھٹی پر ہوں گے، جسٹس محسن اختر کیانی 8 جولائی سے 6 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔ جسٹس گل حسن اورنگ زیب 8 اگست سے 6 ستمبر تک چھٹی پرہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیلات میں صرف ضمانت بعداز اور قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوگی، حبس بے جا اور قید کے نوعیت کے کیس بھی سنے جائیں گے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیر سے جمعرات تک سماعتیں ساڑھے 9 سے ڈیڑھ بجے تک ہوں گی، جمعے کے دن سماعت کا وقت ساڑھے 9 سے 12 بجے تک کا ہوگا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹی فکیشن کے مطابق دفتری اوقات پیر سے جمعرات تک 9 بجے سے 2 بجے تک اور جمعے کے دن دفتری اوقات 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔