پیوٹن کی وزیراعظم کو دورہ روس کی دعوت ،عمران خان نے قبول کرلی

پیوٹن کی وزیراعظم کو دورہ روس کی دعوت ،عمران خان نے قبول کرلی

ماسکو:پاک روس تعلقات میں اہم موڑ آگیا، وزیراعظم کو صدر پیوٹن نے دورہ روس کی دعوت دے دی۔


عمران خان ستمبر میں روس کا دورہ کرینگے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کی دعوت قبول کرلی، روسی صدر کی جانب سے دعوت بشکک میں ایس سی اوسمٹ میں دی گئی۔

عمران خان روس میں ہونے والے کثیر الملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریںگے۔ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے ستمبر کو روس کے شہر ولادی ووستوک میں ہوگا، عمران خان روسی صدر کی دعوت پر مہمان خصوصی کے طور پر کانفرنس میں شرکت کریںگے۔ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھی شرکت کریں گے۔