مریم نواز غیبی امداد میڈیا پر چلانےکےبجائے چیف جسٹس سے رجوع کریں ، مراد سعید

مریم نواز غیبی امداد میڈیا پر چلانےکےبجائے چیف جسٹس سے رجوع کریں ، مراد سعید
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے  کہا کہ کیلبری کوئین نےایک مرتبہ پھرقوم کاوقت ضائع کرنےکی ناکام کوشش کی، ان کےپاس’’غیبی امداد‘‘پہنچی ہے تومیڈیاپرچلانےکےبجائےچیف جسٹس سےرجوع کرتیں۔ شریف خاندان نے جتنےثبوت پیش کئےوہ جھوٹے،جعلی اورشریف فاؤنڈری میں تیارشدہ ہیں۔

 

مرادسعید نے کہا کہ جعلی قطری خطوط،کیلبری فونٹ کےسواایک کاغذکاٹکڑااس خاندان نےپیش نہیں کیا، صفائی پیش کرنےکےبجائےعدالتوں اوراداروں پرحملوں کاسہارالیاگیا، نئی نسل اورنوجوان آل شریف کےحقیقی چہروں اوروارداتوں سےآگاہ ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جھوٹ،بہتان،جعل سازی اورشرارتوں کی سیاست کادور ختم ہو چکا ہے، آل شریف کی سیاہ کاریوں کامحاسبہ کسی تعطل کےبغیرجاری رہےگا،ا دارےپوری آزادی سےاپناکام جاری رکھیں گے، چورجیل جائیں گے،جمہوریت مستحکم ہوگی اورپاکستان آگےبڑھےگا۔