کرکٹ ورلڈ کپ :بھارت نے سری لنکا کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

کرکٹ ورلڈ کپ :بھارت نے سری لنکا کو7 وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: Image Source: ICC world Cup Twitter Account

لندن: بھارت نے سری لنکا کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ روہت شرما اور راہول نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو7 وکٹوں سے شکست دے دیاور بھارت پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔

 

سری لنکا کی جانب سے کپتان کرونارتنے اور کوشل پریرا نے اننگز کا آغاز کیا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں بالترتیب 10 اور 18 رنز پر جسپرٹ بمرا کا شکار بنے۔

اوشکا فرنانڈو 20 رنز بنانے کے بعد پانڈیا کا شکار بنے اور کوشل مینڈس 3 رنز پر جڈیجا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ 55 رنز پر 4 اہم کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد اینجلو میتھیوز اور تھریمانے نے ذمہ دارنہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 124 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

تھریمانے 53 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تاہم اینجلو نے اس ورلڈکپ میں پہلی سنچری اسکور کی وہ 113 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈی سلوا 29 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے جسپرٹ بمرا نے 3، جڈیجا، پانڈیا اور کلدیب یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

اس سے قبل  سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔