15 جولائی سے سکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے،مراد راس

15 جولائی سے سکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے،مراد راس

لاہور :وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سکول کھولنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو اگست میں سکول کھولیں گے ۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبائی صورتحال سے بچوں کو محفوظ رکھنے کےلیے دنیا بھر کی طرح پاکستانی حکومت نے سکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا تھا۔

تاہم اب صوبائی وزیر تعلیم مراد نے سکول کھولنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جولائی سے سکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے لیکن اگر حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے سکول کھولنے کی اجازت دیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پہلے مرحلے میں صرف ضروری کلاسز کی اجازت ہو گی جس میں ایک وقت میں ایک کلاس میں بیس طلبہ کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسکول کی متاثرہ طالبات سے پیرکو ملاقات ہوگی، امید ہے طالبات کی جانب سے تحریری درخواستیں آجائیں گی۔