برطانیہ نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرے، فواد چوہدری

برطانیہ نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرے۔

سماجی رابطے کی وب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت نواز شریف اوربانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرے ، یہ دونوں ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کا قیام انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔