کورونا وائرس:دنیا بھر میں ہلا کتوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار ، 1 کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس:دنیا بھر میں ہلا کتوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار ، 1 کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی

نیویارک : دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلا کتوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار سے   زائد ہو گئی۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 65 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ۔

امریکہ میں کورونا سے مزید 251 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہو گئی۔برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 535 افراد کورونا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد برازیل میں اموات کی تعداد 64 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہو گئی ۔

روس میں گزشتہ روز کورونا کی وجہ سے 134 افراد کی موت واقع ہوئی جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔بھارت میں کورونا سے ایک دن میں 421 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بھارت میں 6 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار سے بڑھ گئی  ۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی  جبکہ دو لاکھ  41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی   جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 97ہزار سے تجاوز کر گئی ۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 2ہزار سے زائد ہے۔