بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ،2خواتین سمیت 5زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ،2خواتین سمیت 5زخمی

راولپنڈی:بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول  پر نکیال سیکٹر میں شہری آباد ی کو نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجہ میں دوکمسن لڑکوں اور دو معمر خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

30e1574b96f20114f97300fb784e8bf8

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ رات  بھارتی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں دو کمسن لڑکوں اور دو معمر خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کے جوانوں نے بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔