سعودی عرب میں تیز رفتار ٹرک نے سگنل پر کھڑے افراد کو کچل دیا

سعودی عرب میں تیز رفتار ٹرک نے سگنل پر کھڑے افراد کو کچل دیا
سورس: file photo

ریاض: سعودی عرب میں خطرناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  خوفناک حادثہ سعودی ریجن ‘عسیر’ میں پیش آیا جہاں بے قابو دیوہیکل ٹرک نے سگنل پر کھڑی متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطرناک حادثہ ٹرک کے بریک فیلیئر کے باعث رونما ہوا۔ ڈرائیور نے حتی الامکان گاڑی کو بچانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے وہ ناکام رہا، حادثے میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی موت موقع پر ہی ہوگئی تھی۔ ادھر سعودی محکمہ ٹریفک نے بھی تصدیق کی ہے کہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر گاڑی دھیان سے چلایا کریں۔