طالبان نے افغانستان کے 200 اضلاع پر قبضے کا دعویٰ کردیا

طالبان نے افغانستان کے 200 اضلاع پر قبضے کا دعویٰ کردیا
سورس: file photo

کابل: افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان نے  200 اضلاع پر قبضہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں طالبان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان نے افغانستان کے صوبے بدخشاں کے مزید 13 اضلاع میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

طالبان سے شکست کے بعد سینکڑوں افغان فوجیوں نے پڑوسی ملک تاجکستان میں پناہ لے لی ہے اور تاجکستان نے بھی افغان فوجیوں کے ملک میں داخلے کی تصدیق کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے ساتھ جاری لڑائی میں 10 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ افغان طالبان نے فورسز کی گاڑیوں اور جدید اسلحہ کو قبضے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا بھی سلسلہ جاری ہے اور اس دوران طالبان اور مقامی فوج کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آ گئی ہے۔