میری ماں نے کہا تھا کہ کاش پیدا ہوتے ہی مرجاتی ، راکھی ساونت

میری ماں نے کہا تھا کہ کاش پیدا ہوتے ہی مرجاتی ، راکھی ساونت
سورس: file photo

ممبئی : بھارتی آئٹم گرل راکھی ساونت نے کہا ہے کہ  شوبز انڈسٹری جوائن کرنے کے فیصلے نے مجھے میرے اہل خانہ سے علیحدہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں راکھی نے بتایا کہ مختلف تنازعات میں الجھنے کے بعد میری والدہ نے بھی میرے  پیدا ہوتے ہی مرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

راکھی ساونت کاانٹرویو میں  کہنا تھا کہ میرا خاندان حتیٰ کہ انکل بھی مجھے بدکار شخصیت کہتے ہیں، میری والدہ نے مجھ سے بات کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ مجھے والد کے جنازے پر بھی نہیں بلایا گیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ گھر سے بھاگ جانا اور انڈسٹری جوائن کرنا میرے  لیے واحد آپشن تھا، آج میرے والد کو مجھ پر فخر ہوگا، شکر ہے میں نے یہ فیصلہ لیا، میرا خاندان آج تک مجھ سے نہیں ملتا۔

 راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میری والدہ جو کہ اب مجھ سے بے حد نزدیک ہیں، ان پر ایک وقت ایسا بھی آچکا ہے وہ میرے طرز زندگی سے بیزار آگئی تھیں، ایک ایسا بھی وقت تھا جب میری والدہ نے مجھ سے کہا کہ یہ تنازعات کیا ہیں؟ میری خواہش ہے کہ کاش تو پیدا ہوتے ہی مرجاتی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب میکا سنگھ کے ساتھ ہوئے تنازع پر میرے خاندان نے میری والدہ سے سوال کیا اور والد نے میری والدہ کو مارا۔

راکھی کا کہنا تھا کہ جس پر میں نے اپنی ماں سے کہا کوئی بھی ایسا نہیں جو بالی وڈ میں اینٹری پر مجھے تاج پہنائے گا، مجھے جدوجہد کرنے دو، مجھے آزادی دو، میں امیتابھ یا انیل کپور کی بیٹی نہیں ہوں نہ ہی میں کسی ہائی اسکول سے ہوں۔