ملنگ وزیر کا دبنگ سٹائل۔۔۔ فیاض الحسن چوہان کی ویڈیو وائرل 

Fayaz ul Hassan Choan,PTI,Traffic Control

لاہور :فردوس عاشق اعوان کے بعد وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ٹریفک کنٹرول کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی ،جس میں دیکھا جا سکتا ہے فیاض الحسن چوہان اپنی گاڑی سے باہر نکلتے ہیں اور ٹریفک کنٹرول کرنے میں لگ جاتے ہیں ۔

فیاض الحسن چوہا ن نے اپنے فیس بک اکائونٹ پر4:45سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیرگاڑی سے باہر نکل کر رش میں پھنسی ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں لگ جا تے ہیں اور عوام کی سہولت کیلئےٹریفک وارڈن کا رول ادا کرتے ہیں،ٹریفک کھلوانے کے دوران فیاض چوہان عوام سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے اور ان کی باتوں کا جواب دیتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے ویڈیو میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا ’’ملنگ وزیر کا دبنگ سٹائل ‘‘

فیاض الحسن چوہا ن کی اس ویڈیو میں یہ بھی درج تھا کہ آپ نےآج تک کبھی کسی وزیر کو ٹریفک وارڈن کا کام کرتے نہیں دیکھا ھوگا۔۔۔!!!!