بھارت میں دلہن کو گول گپوں سے سجا دیا گیا

بھارت میں دلہن کو گول گپوں سے سجا دیا گیا

ممبئی : پاکستان اوربھارت میں گول گپے یکساں طور پر پسند کئے جاتے ہیں  لیکن پسندیدگی کا یہ عالم پہلی بار بھارت میں نظر آیا ہے ۔ 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈ یو وائرل ہوئی ہے جس میں خاتون کو گول گپوں کا تاج دلہن کو پہناتے دیکھا جاسکتا ہے، یہی نہیں بھارتی دلہن نے گلے اور ہاتھوں میں پہنے جانے والے زیوارت کے طور پر بھی گول گپوں کا ہی انتخاب کیا ہے۔

دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوچکی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں ۔ 

ایک صارف نے اس قدم کو خواتین کی گول گپوں کی پسند سے جوڑا جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ شادیوں میں گول گپوں کا یہ ٹرینڈ مقبول ہورہا ہے۔

ویڈیو کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ دلہن کو گول گپے بہت پسند ہیں جس کی وجہ سے اس نے خواہش کی کہ مجھے شادی کے موقع پر گول گپوں سے بنا تاج اور زیور پہنایا جائے ۔