پاکستان نے اپنی ترجیجات کو علاقائی سیاست سے علاقائی اقتصادیات میں بدلا ہے، وزیراعظم

پاکستان نے اپنی ترجیجات کو علاقائی سیاست سے علاقائی اقتصادیات میں بدلا ہے، وزیراعظم
کیپشن: پاکستان نے اپنی ترجیجات کو علاقائی سیاست سے علاقائی اقتصادیات میں بدلا ہے، وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا احساس پروگرام ایشیا بھرمیں سماجی تحفظ کے بڑے اور نمایاں پروگراموں میں سے ایک ہے اور ہم نے صحت کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالے سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کو ترجیح بنایا اور خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو صحت کا مفت بیمہ فراہم کرنا چاہتے ہیں

کمیونسٹ پارٹی چائنا اور عالمی سیاسی جماعتوں کی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی سیاسی جماعتوں کے سربراہ اجلاس سے خطاب باعث اعزاز ہے اور چین کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے 100ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ کمیونسٹ پارٹی کی کامیابی کا راز ترقی کے فلسفے میں عوام پر توجہ مرکوز ہونے کی سوچ میں مضمر ہے جس نے غیر ملکی تسلط سے آزادی حاصل کرنے کی دلیرانہ جدوجہد شروع کرنے کا حوصلہ دیا کیونکہ عوام کی بے لوث خدمت سے ہی سیاسی جماعتیں عوامی حمایت حاصل کر سکتی ہیں اور صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ ک ےمنصوبے سے عالمی ترقی پر مثبت اثر پڑا ہے۔ 

 انہوں نے کہا پاکستان کا احساس پروگرام ایشیا بھرمیں سماجی تحفظ کے بڑے اور نمایاں پروگراموں میں سے ایک ہے اور ہم نے صحت کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالے سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کو ترجیح بنایا اور خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو صحت کا مفت بیمہ فراہم کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان  نے اپنی ترجیجات کو علاقائی سیاست سے علاقائی اقتصادیات میں بدلا ہے جبکہ گرین وژن، سی پیک کو پاکستان کی ترجیح کے طور پر گرین سی پیک میں تبدیل کررہا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے بنیادی مفادات کے امور میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور ہمیں پوری انسانیت کیلئے مشترکہ مستقبل جیسے  باوقار مقصد کیلئے مل کر بڑھنا ہو گا۔ 

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں ،سی پیک فلیگ شپ پروگرام ہے ،سی پیک سے علاقائی تعاون بڑھے گا ، انہوں نے کہاعوامی خدمت سےسیاسی جماعتیں عوامی حمایت حاصل کرسکتی ہیں،پاکستان نےاپنی ترجیحات کوعلاقائی سیاست سےعلاقائی اقتصادیات میں بدلا ہے ،عوام کی بےلوث خدمت سےہی سیاسی جماعتیں عوامی حمایت حاصل کرسکتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی چائینہ (سی پی سی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جدوجہد،عزم اور ثابت قدمی کے مشترکہ جذبے کی بھی حامل ہیں۔ سی پی سی کا چینی قوم کوعظیم تر بنانے اور پی ٹی آئی کا ’’نیا پاکستان‘‘ وژن دونوں ممالک کے عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں احتساب، شفافیت، میرٹ اور اسلامی فلاح وبہبود کے سنہری اصولوں پر قائم ہوئی۔ اشرافیہ کے تسلط اور اقربا پروری کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی تشکیل دی۔ پی ٹی آئی قانون کی بالا دستی، مساوات اور انصاف کے مشن پر سختی سے کاربند ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا بنیادی مفادات کے امور میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور عوامی خدمت سے سیاسی جماعتیں عوامی حمایت حاصل کر سکتی ہیں۔ انسانیت کیلئے مشترکہ مستقبل جیسے باوقار مقصد کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے سماجی بہبود اور ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم نے صحت کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالے سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کو اپنی ترجیح بنایا۔