بیٹے بیٹیوں ،پوتے پوتیوں کے جھرمٹ میں دادا دلہن کو بیاہ لائے

Islamabad Bridal, دادا کی شادی

اسلام آباد میں بیٹے ،بیٹیوں ،پوتے پوتیوں کے اصرا ر پر داد ا نے سر پر سہرا سجوالیا ،سب نے مل کر دادا کیلئے نزہت یسین کو دلہن منتخب کر لیا ۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 70سالہ پروفیسر کی اہلیہ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو گیا تھا جس کے کچھ عرصے بعد بیٹے بیٹیوں اور پوتے پوتیوں نے دادا کی نئی دلہن لانے کا فیصلہ کر لیا ،اہلخانہ نے تلا ش شروع کی اور پھر پروفیسر گلزار اور نزہت نے پہلی ہی ملاقات میں ایک دوسرے کو پسند کر لیا ۔

بات شادی کی یہیں پر ختم نہ ہوئی بلکہ اسلام آباد کی اس فیملی نے اپنے داداکی شادی کو خوب انجوائے کیا اور شادی کی تقریبات صرف ایک یا دو دن نہیں بلکہ پورا ہفتہ چلتی رہیں ۔

شادی والے دن دادا اپنے بیٹے بیٹیوں اور پوتے پوتیوں کے جھڑمٹ میں دلہن کو بیاہ کر لائے ،شادی کے اس موقع پر سبھی بہت خوش نظر آ رہے تھے ، ایک پوتی نے دادا جی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں ہوں، یہ میرے دادا جی ہیں اور ہم دادا کی شادی کروارہے ہیں۔