موٹروے پولیس کا کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول نہ دینے کا فیصلہ

موٹروے پولیس کا کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول نہ دینے کا فیصلہ
کیپشن: موٹروے پولیس کا کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول نہ دینے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سےپروٹوکول سسٹم ختم کرنے کے اقدامات پر موٹروے پولیس نے بڑا فیصلہ ‏کر لیا۔ 

موٹروے پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اب موٹروے پولیس کسی بھی شخصیت کو ‏پروٹول نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پروٹوکول اور پائلٹ کرنا موٹروے پولیس کی ذمہ داریوں میں نہیں آتا ‏لہذا پروٹوکول اور سیکیورٹی موٹروے پولیس فراہم نہیں کرے گی۔

اس حوالے سے تمام موٹروے پولیس افسران کو مراسلہ ارسال کر کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں تاکید ‏کی گئی ہے نئی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچانے کے لیے سیکیورٹی، پروٹوکولز میں مزید ‏کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آئندہ کسی ‏نجی تقریب میں پروٹوکول، سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاؤں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور تکلیف میں مبتلا نہ کریں اور ‏پی ٹی آئی وزرائے اعلیٰ، گورنرر، وزرا کی سیکیورٹی، پروٹوکول پر نظرثانی کر رہا ہوں۔