برطانیہ: وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور ممبر پارلیمنٹ مستعفی

برطانیہ: وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور ممبر پارلیمنٹ مستعفی

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پرمستعفی ہونے کا دباؤ بڑھنے لگا ،ایک اور ممبر پارلیمنٹ نے استعفیٰ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جوناتھن گلیس  ایم پی نے بورس جانسن کو خط میں استعفیٰ پیش  کردیا،جوناتھن  کا کہنا ہے کہ جب سے ہوش سنبھالا ٹوری پارٹی کاحصہ ہوں، حکومتی توانائیاں عوامی خدمت کی بجائے اپنی ساکھ پر صرف ہو رہی ہیں۔


واضح رہے کہ اس سے قبل  برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید اور وزیر خزانہ  رِشی سوناک  بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔انہوں نے اپنے استعفے میں کہا کہ انہیں وزیر اعظم پر اعتماد نہیں رہا اس لیے استعفیٰ دیا۔

مصنف کے بارے میں