بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی، کوئٹہ میں  ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے،  کوئٹہ مِیں  بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد صوبائی حکومت نے  کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

گذشتہ روز کوئٹہ میں مون سون کی بارشوں  کے باعث صوبے کے ندی نالے بپھر گئے ہیں۔پی ڈی ایم بلوچستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے اور متعدد زخمی ہیں۔ جاں بحق افراد میں سے 6 کا تعلق کوئٹہ 3 کا تربت جبکہ خضدار اور قلعہ سیف اللہ میں مرنے والوں کی تعداد ایک ایک ہے۔

بلوچستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں کے باعث قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین، ہرنائی اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ مسلم باغ، قمرالدین اور خشنوب میں سیلابی صورتحال ہے جبکہ خشنوب میں متعدد دیہات میں رات کو سیلابی ریلے داخل ہوئے جبکہ خشنوب میں رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ریسکیو اہلکاروں کو متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں مزید ایک ہفتے تک مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں