قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئےسری لنکا روانہ

قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئےسری لنکا روانہ

لاہور: قومی  کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے لاہور سے کولمبو روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم آج شام پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے کولمبو پہنچ جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16جولائی سے گال اور دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں