دعا زہرا کے والد کی نئی درخواست فوری سماعت کیلئے منظور

دعا زہرا کے والد کی نئی درخواست فوری سماعت کیلئے منظور

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق مہدی کاظمی کی نئی درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ آج درخواست پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے دائر نئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دعا کو ظہیر احمد نے اغواء کیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ جب دعا زہرا کے اغواء کا واقعہ ہوا تو اس وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی، دعا زہرا کی عمر سے متعلق نادرا کی دستاویزات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ اور برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

دعا زہرا کے والد  کی جانب سے درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا کہ ظہیر احمد نے میری کم عمر بیٹی کو پنجاب لے جا کر اس سے شادی کی، نکاح نامے پر دعا کی عمر 18 سال ظاہر کی گئی تاکہ نکاح کو جائز قرار دیا جائے۔

مصنف کے بارے میں