مناسک حج کا آغاز، آج 10 لاکھ عازمین حج منیٰ روانہ ہوں گے

 مناسک حج کا آغاز، آج 10 لاکھ عازمین حج منیٰ روانہ ہوں گے

ریاض: مناسک حج کا آغاز آج  سےہو گا جو کے پانچ دنوں تک جاری رہے گا ۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات جمعے کو ادا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے لاکھوں عازمین حج آج  عصر کی نماز کے بعد خیموں کی بستی منیٰ کا رخ کریں گے۔عازمین آج  رات اور کل دن منیٰ میں قیام کریں گے جہاں پانچ نمازیں باجماعت ادا کریں گے اور رات بھر عبادت کریں گے۔  عازمین جمعے کی صبح سورج طلوع ہونے سے قبل میدان عرفات کا رخ کریں گے جہاں وہ خطبہ حج سنیں گیے۔عازمین مسجد نمرہ میں خطبہ حج اور خطبہ جمعہ سنیں گے اور نماز جمہ اور عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔اس سال خطبہ حج  الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی ادا کریں گے۔

عازمین میدان عرفات میں دن بھر قیام اور خطبہ حج کے بعد سورج غروب ہونے سے قبل واپس مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے جہاں نماز مغرب اور  عشاء ملا کر ادا کی جائے  گی۔عازمین رات بھر مزدلفہ میں کھلے آسمان کے نیچے عبادت کریں  گے اور کنکریاں اکھٹی کی جائیں گی۔ جبکہ اگلی صبح سورج طلوع ہونے سے قبل  ججاج کرام 10 ذی الحج کو منیٰ روانہ ہوں گے جہاں جمرات اور رمی کریں گے۔ اور قربانی کر کے سر منڈوا کر طواف کے لیے حرم جائیں گے۔حجاج مسجد حرام پہنچ کر طواف زیارت کریں گے۔

مصنف کے بارے میں