پنجاب حکومت کا عید الاضحی پر 5 چھٹیوں کا اعلان 

پنجاب حکومت کا عید الاضحی پر 5 چھٹیوں کا اعلان 

لاہور: وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت پنجاب نے بھی عیدالاضحی کے موقع پر 5 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحی پر 8 جولائی سے 12 جولائی 5 تک عام تعطیلات ہوں گی۔ 
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 سے 12 جولائی تک صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور اسلحہ لے کر چلنے پر مکمل پابندی ہو گی اور صرف بینکوں کے سیکیورٹی گارڈز لائسنس والا اسلحہ ساتھ لے کر چل سکیں گے۔
دوسری جانب دفعہ 144 کے تحت 5 جولائی سے 4 اگست تک صوبے بھرمیں ہوائی فائرنگ پر بھی مکمل پابندی ہوگی، اس اقدام کا مقصد امن وامان اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

مصنف کے بارے میں