یہ امپائر کو ملا لیں تو بھی پنجاب کا ضمنی انتخاب نہیں جیت سکتے: عمران خان 

یہ امپائر کو ملا لیں تو بھی پنجاب کا ضمنی انتخاب نہیں جیت سکتے: عمران خان 

چیچہ وطنی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ امپائر کو ملا لیں تو بھی ضمنی انتخاب نہیں جیت سکتے، الیکشن والے دن مجھے ہر پولنگ سٹیشن پر 10,10 نوجوان چاہئیں۔ 
تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن لوٹوں کو جتانے کی کوشش کررہا ہے اگر ہم انہیں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، 17 جولائی کو 20 میں سے 20 نشستیں جیتیں گے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مخاطب کرکے کہا کہ حمزہ سن لو! تم اور تمہارے خاندان نے ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا، انہوں نے ساری زندگی کرپشن سے دو نمبر پیسا بنایا ہے۔
 چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے دور میں انڈسٹری نے ترقی کی اور کسانوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا، یہ حکمرانی بیرونی سازش کے تحت ہم پر مسلط کی گئی ہے، موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر گرا دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بھی نا منظور اور ان کے لوٹے بھی نامنظور، اب الیکشن کمیشن بے ضمیر ہو گیاہے اور ان کے ساتھ مل کر دھاندلی کررہا ہے، قوم لوٹوں کو بھی سمجھ گئی ہے اور مولانا فضل الرحمان کو بھی سمجھ گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں