خاتون کو ہراساں کرنے پر سابق چیئرمین نیب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلب 

خاتون کو ہراساں کرنے پر سابق چیئرمین نیب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلب 
سورس: File

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان نے گورنر سٹیٹ بینک اور سپیشل سیکرٹری فنانس ڈویژن کے نہ آنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مبینہ طور پر خاتون کو ہراساں کرنے پرسابق چیئرمین نیب کو بھی کل کے اجلاس میں طلب کرلیا۔ 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نورعالم کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ آمنہ مسعود جنجوعہ نے بیان دیا کہ ایک خاتون کو سابق چیئرمین نیب نے ہراساں کیا اور کہا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں آپ کو شادی کی کیا ضرورت ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو کل کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا ہے ۔ آمنہ مسعود جنجوعہ بھی کل کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گی۔ کمیٹی رکن نواب شیر وسیر نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے اس پر غور کرنا چاہیے۔

کمیٹی اجلاس میں گورنر سٹیٹ بینک، سپیشل سیکرٹری فنانس ڈویژن اور دیگر حکام کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کمیٹی اخراجات ان کے ذمے ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ حکومت سے گزارش پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔ کمیٹی نے گورنر سٹیٹ بنک اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ 

مصنف کے بارے میں