فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماءفیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 19 جولائی کو اپیل پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس منصور علی شاہ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، وہ اپنا جرم چھپانے کیلئے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں