نواز الدین صدیقی بالی ووڈ کے بڑے ناموں کی چھٹی کر سکتے ہیں

ممبئی:معروف بالی ووڈ ٹائیگر شیروف نے ساتھی اداکار نواز الدین صدیقی کو ”ایکٹنگ کا پاور ہاوَس “ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں ڈانس بھی شروع کردیا تو انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں کی چھٹی ہو جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف ان دنوں نوازالدین صدیقی کے ساتھ ایک ڈانس ایکشن فلم ”منا مائیکل “ میں کام کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی دو افراد’ ’منا“جس کا کردارٹائیگر نبھا رہے ہیں اورنواز الدین ’ ’مہندرا فوجی “ کا کردار نبھا رہے ہیں، کے گرد گھومتی ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں جب نوازالدین سے ڈانس سے متعلق سوال کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ شروع میں یہی لگ رہا تھا کہ یہ سب مجبوری کے تحت کر رہا ہوں لیکن شوٹنگ کے آغاز کے بعد ڈانس سے بے حد لطف اندوز ہو نے لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈانس بھی اداکاری کی طرح ایک جنون اور خداداد صلاحیت ہے لیکن میں خود کو اس صلاحیت کے قابل نہیں سمجھتا۔ نواز الدین کا کہنا تھا کہ میں نے ٹائیگر شروف سے ڈانس کے بارے بہت کچھ سیکھااور میں انکی طرح ڈانس تو نہیں کر سکتا لیکن میں نے فلم میں انکی طرح ڈانس کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس موقع پر ٹائیگر شروف نے اس بات پر تاثرات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نواز الدین صدیقی ایک بہترین اداکار کیساتھ ساتھ ایک شاندار ڈانسر بھی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر اِنھوں نے ڈانسنگ شروع کر دی توانڈسٹری میں بڑے بڑے اداکاروں کی چھٹی ہو جائے گی۔