لندن حملے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے ،برطانوی حکام

لندن حملے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے ،برطانوی حکام

برمنگھم: لندن برج کے دوحملہ آور پاکستانی نژاد برطانوی خرم شہزاد بٹ اور مراکش نژاد برطانوی راشد رضوان تھے ۔ برطانوی پولیس کہتی ہے 27 سالہ خرم آن لائن ویڈیوز دیکھ کر انتہا پسند بنا ۔ اُس کے حملے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تین میں سے دو حملہ آوروں کےنام اور تصاویر جاری کر دیں جبکہ لندن برج حملے کے لیے کرائےپرلی گئی وین سےپیٹرول بم ملےہیں۔

حملے کے بعد حراست میں لیے گئے 12افرادکورہاکردیاگیا۔مرنےو الوںکو خراج پیش کرنے کے لیے لندن میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میںمئیر لندن کی بھی شرکت ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لندن اس بزدلانہ حملے کے خلاف متحد ہے ۔ادھرلندن برج کےحملہ آورخرم بٹ کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ خرم کا حلیہ ایسا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے لوگ اُس سے کتراتے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.