آئند ہ دو سے تین روز میں متعدد علاقوں میں بارشوں کا امکان ، محکمہ موسمیات

آئند ہ دو سے تین روز میں متعدد علاقوں میں بارشوں کا امکان ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد : اسلام آباد اور پشاور میں ہلکی بارش اور بونداباندی نے گرمی کے ستائے شہریوں کو خوش کر دیا ، بارش سے گرمی کا زور بھی کم ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، پشاور اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے نہ صرف گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سہانا ہو گیا ہے ۔ شہری بارش سے لطف اندوز ہو کر گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب کو بھول گئے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے جمعہ کے دوران خیبرپختو نخوا،فاٹا، گلگت بلتستان،کشمیر راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں وقفے وقفے کے ساتھ کہیں کہیں تیز ہوائیں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بدھ اور جمعرات کے دوران کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔