انٹرا پارٹی الیکشن: تحریک انصاف کے ورکر نیک محمد خان عمران خان کے مد مقابل ہونگے

انٹرا پارٹی الیکشن: تحریک انصاف کے ورکر نیک محمد خان عمران خان کے مد مقابل ہونگے

اسلام آباد : تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے دو پینلز نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے دو پینلز میدان میں آگئے ۔پی ٹی آئی کے پرانے ورکر نیک محمد خان اپنا پینل سامنے لے آئے ۔عمران خان کے 14رکنی پینل کے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے جبکہ احتساب پینل کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے پینل کا نام انصاف پینل جبکہ پی ٹی آئی کے ورکرنیک محمد خان نے اپنے پینل کو احتساب پینل کا نام دیا ہے ۔انٹرا پارٹی انتخابات میں انصاف پینل اور احتساب پینل میں مقابلہ ہو گااور احتساب پینل کے نیک محمد خان چیئرمین شپ کیلئے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے ۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی احتساب پینل کا حصہ ہیں جو جہانگیر ترین کے مد مقابل الیکشن لڑیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔