بھارتی ٹیم پاکستانی ٹیم سے آگے نکل چکی ہے ،شاہد آفریدی

بھارتی ٹیم پاکستانی ٹیم سے آگے نکل چکی ہے ،شاہد آفریدی

کراچی:  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی پھٹ پڑے۔

بوم بوم آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں پہلی باراعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھارت اورپاکستان کے درمیان فاصلہ پہلے سے بہت بڑھ چکا ہے، بھارتی ٹیم بہت آگے جا چکی ہے جبکہ ہم اب بھی بہت پیچھے ہیں۔  

70e897adff118d7d4c32ed2402b7d6af

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں اپنی اپروچ اورمائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کے ساتھ جمود کا شکار صلاحیتوں کوبہتربنانے پرکام کرنا ہو گا، اس کےساتھ پلیئرز کو واضح سوچ کے ساتھ میدان میں جانا ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کویک طرفہ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

a74e0fac1795de0b9ecc8ad4308a6b2d 54ba1188f1a83fde3d6edc5f37c661ae

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.