ایران اور حوثی باغیوں نے قطر کی مدد کا اعلان کر دیا

ایران اور حوثی باغیوں نے قطر کی مدد کا اعلان کر دیا

جدہ؛خلیجی ریاستوں کی جانب سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے بعد ایران اور یمن کے حوثی باغیوں نے قطری حکومت کو سہارا دینے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق حوثی گروپ کی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مشکل کی گھڑی میں قطر کےساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ قطر کے ساتھ بے وفائی نہیں کریں گے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قطر اور حوثیوں کے درمیان بھی گہرے دوستانہ روابط رہے ہیں حالانکہ قطر حوثیوں کے خلاف قائم اس عرب اتحاد کا بھی حصہ ہے جو یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سیاسی اور عسکری سطح پر کام کررہا ہے۔

درایں اثناء ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوحہ پرپابندیوں کے حربے ناقابل قبول ہیں اور قابل مذمت ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کو اپنے فیصلے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

ادھر ایرانی زرعی پیداوار کی درآمدات کے ذمہ دار اتحاد نے کہا ہے کہ وہ قطر کی خوراک کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں،