سری دیوی کا شوہر کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف

سری دیوی کا شوہر کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف

ممبئی: سری دیوی اپنی نئی فلم ”موم“ میں اس قدر مصروف تھیں کہ انہوں نے شوہر بونی کپور سے 3 مہینے تک بات نہیں کی۔ بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کا اداکاری میں دور دور تک کوئی ثانی نہیں تاہم بونی کپور سے شادی کے بعد سری دیوی نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔


پھر 2012 میں سری دیوی نے فلم ”انگلش ونگلش“ سے ایک بار پھر بالی وڈ میں انٹری دی جس میں شائقین نے ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جب کہ آج کل لیجنڈری اداکارہ اپنی نئی فلم ’موم ‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو کہ 7 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی تاہم سری دیوی نے فلم کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب کے دوران حیران کن انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

فلم ’موم‘ کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب کے دوران سری دیوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر بونی کپور سے فلم کے شوٹنگ کے دوران تقریباً 3 مہینے تک کوئی بات نہیں کی، فلم کی شوٹنگ میں اس قدر مصروف تھی کہ بونی سے بات کرنے کا وقت نہیں ملا اورہمارے درمیان صبح اوررات صرف ہیلوہائے ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ’موم‘ میں سری دیوی کے علاوہ پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی بھی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں فلم میں سجل علی سری دیوی کی بیٹی اورعدنان صدیقی ان کے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔