اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 میں 2 چینی باشندوں پر حملہ ،4افراد زخمی

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 میں 2 چینی باشندوں پر حملہ ،4افراد زخمی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم ملزمان نے حملہ کر کے 2چینی باشندوں سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا ۔چینی باشندے کاروبار کے سلسلے میں سیکٹر ایف 7 میں موجود تھے۔

تفصیلات کے  مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 7میں نامعلوم مسلح ملزما ن نے چینی باشندوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے جن میں 2چینی شہری بھی شامل ہیں ۔ واقعے کے بعد چینی باشندوں نے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرادی ہے جس میں تشدد کے واقعے کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان نے دو چینی باشندوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر تشدد کیا جبکہ 8ملزموں نے چینی باشندوں سے نقدی اور سفری دستاویز بھی چھین لیں۔چینی باشندوں نے تھانہ کوہسار میں بھی درخواست جمع کرا دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔