ڈرائیور نے ملنے کےلئے آگے بڑھنے پر کترینہ کے پرستار کو تھپڑ جڑگیا

ڈرائیور نے ملنے کےلئے آگے بڑھنے پر کترینہ کے پرستار کو تھپڑ جڑگیا

ممبئی: بالی ووڈ کے ستاروں کے نخرے کم ہوتے نہیں اور ان کا اسٹاف بھی دو ہاتھ آگے نکل جاتا ہے، ایسا ہی کچھ کی کترینہ کیف کے ڈرائیور نے۔پرستار اداکارہ سے ملنے اگے بڑھا تو ڈرائیور نے آو دیکھا نا تاواسے ہاتھ ہی جڑ دیا۔

پرستار من پسند اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کترینہ کیف کے گھر پہنچا تھا، جو اپنے گھر پہنچ کر تیزی سے آگے بڑھ گئی تھیں لیکن انا کا فین پیچھے پیچھے لپکا یہ دیکھ کر بالی وڈ کی باربی ڈول کے ڈرائیور کو غصہ آگیا۔

پتہ چلا ہے کہ اس ڈرائیور نے آو دیکھا نہ تاو بس بے چارے پرستار کو ٹکا کر ایسا جھانپڑ رسید کیا کہ اس بے چارے کی آنکھوں سے آنسو ٹپ ٹپ کر کے بہنا شروع ہوگئے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔