نواز الدین صدیقی نے فلموں میں ڈانس شروع کر دیا تو ہمارے لئے لئے مشکل ہو جائے گی،ٹائیگر شروف

نواز الدین صدیقی نے فلموں میں ڈانس شروع کر دیا تو ہمارے لئے لئے مشکل ہو جائے گی،ٹائیگر شروف

نئی دہلی:بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ اگر نواز الدین صدیقی نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ڈانس بھی شروع کر دیا تو دیگر اداکاروں کے لئے مشکل ہو جائے گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز الدین صدیقی زبردست اداکار ہیں اگر انہوں نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ڈانس بھی شروع کر دیا تو دیگر اداکاروں کے لئے مشکل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ہم نواز سر سے زیادہ اچھا ڈانس کرسکیںگے۔ انہوں نے کہا کہ نوازالدین صدیقی بہت اچھے اداکار ہیں اور فلم میں ان کے مداحوں کو ان کا نیا انداز بہت پسند آئے گا۔فلم میں نیدھی اگروال مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ شبیر خان کی ہدایتکردہ فلم 21جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.