سیاسی اور سفارتی بحران کے باوجودامریکا سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، قطری وزیر خارجہ

سیاسی اور سفارتی بحران کے باوجودامریکا سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، قطری وزیر خارجہ

دوحہ :قطر نے کہا ہے کہ سیاسی اور سفارتی بحران کے باوجود امریکا سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے ۔ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہوگا۔ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ایک ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے دیانت دارانہ اور آزادانہ مذاکرات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ قطر کی جانب اس مسئلے کو مزید بڑھانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا جائے گا۔قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا سے تعلقات کا معاملہ پیچیدہ ہے، بہت سے معاملات میں دونوں ممالک کے درمیان اختلاف ہے تاہم اس تازہ صورت حال کے باجود ان تعلقات کو نقصان نہیں پہنچے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.