برطانوی اپوزیشن لیڈر کا ٹیریزامے سے استعفے کا مطالبہ

برطانوی اپوزیشن لیڈر کا ٹیریزامے سے استعفے کا مطالبہ

لندن:برطانیہ میں تین ماہ میں تین دہشت گرد حملوں کے بعد اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے وزیر اعظم ٹیریزامے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیریزا مے جب وزیر داخلہ تھیں تو انہوں نے انگلینڈ اور ویلز میں پولیس کی تعداد میں 20ہزار کی کمی کی تھی۔

پولیس اہلکاروں کی تعدادمیں کمی پر متعدد بار سوالات پر ٹریزا مے نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ لندن میں حالیہ دھماکوں کے بعد جیرمی کوربن کا کہنا ہے کہ ٹیریزامے مستعفی ہو جائیں کیونکہ بہت سے ذمے دار افراد ٹیریزا مے کے ریکارڈ سے بہت پریشان ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.