سلمان خان نے اپنا اسمارٹ فون لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا

سلمان خان نے اپنا اسمارٹ فون لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ جو کے اپنے سٹائل اور جاندار اداکاری کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں ایک خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ سلمان خان نے اب فلمی دنیا کے بعد موبائل فون کا کاروبار شروع کر دیا ہے اور اپنا اسمارٹ فون مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اس نئے بزنس کو شروع کرنے کی تصدیق کر دی ہے اور 'بینگ اسمارٹ' کے نام سے ٹریڈ مارک بھی رجسٹر کرا لیا ہے جبکہ موبائل فون کی مینو فیکچرنگ کیلئے چینی پلانٹ کا انتخاب کیا ہے جبکہ فون کا ابتدائی ماڈل بھی منتخب کیا جا چکا ہے۔

سلمان خان کے’ بینگ اسمارٹ‘ اینڈ رائیڈ موبائل فون کی قیمت 8 سے 20 ہزار روپے کے درمیان ہو گی اور ابتداء میں صارفین آن لائن خرید سکیں گے۔ یاد رہے سلمان خان نے اپنی پروڈکشن کمپنی بھی بنائی ہوئی ہے اور اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے متعدد فلمیں ریلیز کر چکے ہیں۔

دبنگ خان سلمان خان کی نئی فلم ' ٹیوب لائٹ ' 23 جون کو ریلیز ہو رہی ہے اور گزشتہ روز اس کا پہلا ٹیزر ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سلطان کی سپر ہٹ کامیابی کے بعد دبنگ خان کے مداحوں کو ان کی نئی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے جس میں وہ 1962 کی بھارت اور چین کی جنگ سے جڑی کہانی کا حصہ ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں