لاہور پولیس کی نااہلی, 10 دن میں ڈکیتی ،چوری اور قتل کی ساڑھے چار سو وارداتیں

 لاہور پولیس کی نااہلی, 10 دن میں ڈکیتی ،چوری اور قتل کی ساڑھے چار سو وارداتیں

لاہور: رمضان المبارک کا پہلا عشرہ باعث رحمت لیکن لاہور پولیس کی نااہلی نے شہریوں کے لئے زحمت بنا دیا 10 دن میں ڈکیتی ،چوری اور قتل کی ساڑھے چار سو وارداتیں ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لاہوریوں کو رمضان المبارک میں بھی امان نہ ملا، گھر محفوظ رہے نہ دکانیں، سڑکوں پر بھی ڈاکو دن دیہاڑے لوگوں کو لوٹتے رہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور حیدراشرف جرائم کنٹرول کرنے کے لئے میٹنگیں بلاتے رہے جبکہ  باہر مجرم اپنی کارروائیاں کرتے رہے۔یکم سے دس رمضان المبارک کے دوران گھروں اور دکانوں میں چوری کی 300 وارداتیں ہوئیں ۔100 موٹر سائیکل اور کاریں چوری کرلی گئیں جبکہ 10 موٹر سائیکل چھین لئے گئے۔10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر پانچ افراد کو زخمی کر دیاگیا۔اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیاں بھی جاری رہیں۔ لاہور پولیس نے کئی مقدمات درج کرنا ہی مناسب نہ سمجھے ۔

مصنف کے بارے میں