انٹرا پارٹی الیکشن،پی ٹی آئی کے دو پینل مد مقابل

انٹرا پارٹی الیکشن،پی ٹی آئی کے دو پینل مد مقابل

اسلام آباد:تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران دوسرا پینل سامنے آگیا ہے جسے احتساب پینل کا نام دیا گیا ہے۔ اب عمران خان کے انصاف پینل کا مقابلہ نیک محمد خان کے احتساب پینل سے ہوگا۔

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں انصاف پینل اور احتساب پینل آمنے سامنے ہوں گے۔دو پینلز نیکاغزات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔پارٹی چیئرمین عمران خان نے اپنے پینل کو انصاف پینل کا نام دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے پرانے کارکن نیک محمد خان اپنا پینل سامنے لے آئے ہیں۔ نیک محمد خان نے اپنے پینل کو احتساب پینل کا نام دیا ہے۔

نیک محمد خان احتساب پینل سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے۔جبکہ احتساب پینل کے ڈاکٹر شہزاد وسیم جہانگیر ترین کے مدمقابل سیکریٹری جنرل کا الیکشن لڑیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.