کراچی میں آئندہ چند روز تک ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوجائیگا، محکمہ موسمیات

کراچی میں آئندہ چند روز تک ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوجائیگا، محکمہ موسمیات

کراچی: گلو بل وارمنگ اور درجہ حرارت کے کے اتار چڑھا ؤ کے باعث گرمی کی شدت بھی اپنا اتار چڑ ھاؤدیکھا ئے گی ،ماہرین کے مطابق گلوبل وارمنگ میں اضافہ مستقبل میں سمندری طوفان کا سبب بن سکتا ہے ۔کراچی میں آئندہ چند روز تک ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوجائیگا.

کرا چی کا گرم موسم شہریوں کو جہا ں پریشا ن کرتا ہے وہین سمندر کی ٹھنڈی ہوا ئیں گرم موسم میں راحت کا سبب بنتی ہیں لیکن گلوبل وارمنگ اب بحیرہ عرب پر بھی اثر انداز ہو نا شروع ہو گئی ہے ۔چیف میٹرو لوجسٹ عبدالرشید کے مطا بق درجہ حرارت میں اضافے کے سبب سمندری طوفان کے امکا نات بڑ ھ جا تے ہیں تاہم سندھ اور بلوچستان کی سا حلی پٹی پر کسی سمندری طوفان کا کوئی خدشہ نہیں۔

چیف میڑو لوجسٹ کے مطابق آئندہ چند روز تک کرا چی کا درجہ حرارت 34سے36ڈگری تک رہنے کا امکا ن ہے۔ماہرین کے مطابق گلوبل وارمنگ نے جہاں دنیاکے دیگر ملکوںکو متاثر کیا وہیں آنے والے دنوں میں پاکستان بھی اس سے محفوظ نہیں رہیگا ۔

مصنف کے بارے میں