یاسر شاہ نے انگلش کاؤنٹی کینٹ سے معاہدہ کر لیا

یاسر شاہ نے انگلش کاؤنٹی کینٹ سے معاہدہ کر لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ کا انگلش کاؤنٹی کینٹ سے معاہدہ ہو گیا ہے اور وہ 8 جون کو ڈرھم کاؤنٹی کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ کینٹ کی ٹیم نے کاؤنٹی چیمپیئن شپ جیتنے کیلئے بقیہ چار میچوں کیلئے ان کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

اس کے بعد ووسٹر شائر، ناٹنگھم شائر اور ناتھمپٹن شائر کے خلاف میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ کینٹ کے کوچ میٹ واکر نے کہا کہ یاسر دنیا کے بہترین اسپنرز میں سے ایک ہے اور یاسر کی ہمارے اٹیک میں شمولیت سے ہم مسلسل 20وکٹیں لے کر اپنے چیمپیئن شپ جیتنے کے امکانات کو بڑھا سکیں گے۔

یاد رہے یاسر شاہ نے 2014 میں ڈبیو کیا تھا اور اپنی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ٹیسٹ میچز میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔

وہ گزشتہ سال عالمی نمبر ون باؤلر بھی رہے جبکہ حالیہ عرصے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی دو سیریز میں انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ ٹیسٹ میچوں میں 46 وکٹیں حاصل کیں اور دونوں میں سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں