ترکی کا فتح اللہ گولن سمیت 130افرادکی شہریت منسوخ کرنے کااعلان

ترکی کا فتح اللہ گولن سمیت 130افرادکی شہریت منسوخ کرنے کااعلان

انقرہ:ترکی نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں رہائش پذیر فتح اللہ گولن سمیت 130 افراد کی ترک شہریت منسوخ کر دے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انقرہ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جن 130 افراد کے نام سرکاری اخبار میں جاری کیے گئے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ رواں برس ستمبر تک ملک واپس لوٹ کر عدالتوں کا سامنا کریں ورنہ ان کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔

کرد نواز دو ارکان پارلیمان فیصل سرییلدیز اور تگبہ ہیزر اوزترک کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ ترک حکومت گولن کو گزشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔