پائریٹس آف دی کیریبین 5 نے ابتک 50 ارب روپے کما لیے

پائریٹس آف دی کیریبین 5 نے ابتک 50 ارب روپے کما لیے

نیو یارک: بحری قزاقوں کی بڑی فلم پائریٹس آف دی کیریبین 5 نے دنیا بھر سے 50 ارب روپے لوٹ لیے۔ جونی ڈیپ کا چھوٹا کردار امریکیوں کو نہیں بھایا۔ امریکا میں تو فلم اتنی نہیں چلی لیکن دنیا بھر سے فلم نے 50 ارب روپے بٹور لیے۔ فلم کے اسپیشل ایفکٹس کی بھی خوب تعریف ہوئی۔ بلاک بسٹر فلم سیریز کی اس پانچویں کڑی کو جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے۔

فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اور راہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔

دل دہلا دینے والی مہم جوئی پر مبنی اس پانچویں اور آخری داستان کو جیری بریکہیمر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم، برینڈن ٹھیویز، کیون میک نیلی اور جیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے جن کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

ڈھائی سو ملین ڈالر لاگت سے بننے والی والٹ ڈزنی پکچرز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی کامیڈی فلم پائیریٹس آف دی کیریبیئن، ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز کو موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز نے نمائش کیلئے پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر نے بھاری معاوضے کے عوض جانی ڈیپ کو اس فلم میں دوبارہ کاسٹ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں