وزیراعلیٰ ہاﺅس پنجاب کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ ہاﺅس پنجاب کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاﺅس کے تمام افسران اور ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس مد میں پنجاب حکومت کو 15 لاکھ 65 ہزار روپے کے فنڈز خرچ کرنا پڑیں گے.

مزید پڑھیں: 'لگتا ہے نہال کو کسی مخالف سیاسی جماعت نے گود میں لے لیا'

اس سلسلے میں ایوان وزیراعلیٰ نے وزارت خزانہ کو خط ارسال کر دیا ہے اور عید سے قبل ایک اضافی تنخواہ بطور بونس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'عمران اور سیتا وائٹ کی بیٹی کا ڈی این اے بھی کرایا جائے'

واضح رہے پنجاب حکومت نے بجٹ 2017۔18 میں سرکاری ملازموں کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے 19 کھرب 70 ارب اور 70 کروڑ روپے حجم پر مشتمل ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں